بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

حکومت نے بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی۔
سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی قیمت خرید کا تعین کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ بجلی کے بنیادی نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
نیپرا سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 23 مئی کو کرے گا۔ سی پی پی اے نے بجلی کی خریداری کی قیمت کے لیے سات منظرنامے پیش کیے ہیں۔
بجلی کی قیمت خرید 25 روپے 3 پیسے سے بڑھ کر 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ ہو گئی۔