بلوچستان حکومت کا کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے 6 مئی سے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ ہدایات وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے صوبائی محکمہ خوراک کے اجلاس میں جاری کیں۔
صوبائی حکومت نے 6 مئی سے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی وزارت خزانہ کو اس کے لیے 5 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، پیر تک ڈھائی ارب روپے جاری کردیئے جائیں گے۔
صوبائی محکمہ خوراک کے آج ہونے والے اجلاس میں تھیلوں کی خریداری کے لیے 13 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔