بلوچستان میں ڈیموں کی تعمیر میں 2.4 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔
100 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر میں فنڈز کے سنگین غلط استعمال اور وسائل کے ضیاع پر خصوصی آڈٹ کیا گیا۔
خصوصی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 100 میں سے 26 ڈیموں پر تعمیراتی کام 2018 کے بجائے 2021 میں مکمل ہوا۔
4 سال کی تاخیر سے ڈیموں کی لاگت میں 261 ملین روپے کا اضافہ ہوا اور تاخیر کی وجہ سے پراجیکٹ پر عملدرآمد یونٹ اور نگرانی کے اخراجات میں 13.26 ملین روپے کا اضافہ ہوا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق ٹھیکیداروں سے سیکیورٹی کی مد میں 12 کروڑ روپے نہیں کاٹے گئے، ٹھیکیداروں سے انکم ٹیکس کی مد میں 99 لاکھ روپے کم کاٹے گئے
جب کہ 11 کروڑ 26 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگی کی گئی۔