بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور شیرانی قبائلی سرداروں کے درمیان گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا
جس میں آئی جی ایف بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل چوہدری عامر اجمل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
جرگے میں عسکری اور سویلین حکام، قبائلی سرداروں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا
جبکہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی حالیہ کارروائیوں میں آئی جی ایف سی بلوچستان اور مقامی قبائل کی کاوشوں کو سراہا ۔