مشیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کی جان کو خطرہ تھا، اس لیے ہم نے لڑ کر انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا۔
خیبرپختونخوا کے سماجی بہبود کے مشیر مشال یوسفزئی نے کہا کہ ڈھائی ماہ کی جدوجہد کے بعد بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، ہم ان کے لیے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی ماہر امراض قلب سے معائنہ کروانا چاہتی ہیں اور اپنے خون کا ٹیسٹ کروانا چاہتی ہیں، وہ بنی گالہ میں اکیلی تھیں، اب ان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ممکن ہوگی۔
وزیر اعلیٰ کے مشیر نے کہا کہ خاندانی تشدد سے متعلق نئے قوانین لا رہے ہیں، جس مقصد کے لیے چائلڈ کورٹس بنائی گئی ہیں اس پر عملدرآمد کے لیے قوانین بنائے جائیں گے۔