آزاد کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر جوائنٹ پیپلز ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور کرتے ہوئے آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی ہے،
اب 20 کلو آٹے کا تھیلا 1000 روپے اور 40 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 1 سے 100 یونٹ تک گھریلو استعمال کی بجلی کی قیمت 3 روپے، 100 سے 300 یونٹ تک 5 روپے اور گھریلو استعمال کے لیے 5 روپے ہو گی۔ 300 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے پر 6 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔
آزاد کشمیر حکومت نے مظاہرین کے دو بڑے مطالبات تسلیم کر لیے۔