بھارتی اداکارہ پاویترا جےرام ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں

بھارتی تیلگو اور کنڑ فلم انڈسٹری کی اداکارہ پاویتھرا جےرام ایک سڑک حادثے میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو آندھرا پردیش میں محبوبہ نگر کے قریب ایک خوفناک کار حادثے میں اداکارہ پاویترا جےرام کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
اداکارہ کی گاڑی کرناٹک کے منڈیا ضلع کے ہاناکیرے کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، جبکہ پاویترا کے کزن، ڈرائیور اور اداکار چندرکانت اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ابتدائی پولیس رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی گاڑی کنٹرول کھو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے بعد ایک بس ان کی کار سے ٹکرا گئی۔