ہندوستانی مصالحہ جات کو ان کے غیر معیاری ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،
حال ہی میں ہانگ کانگ فوڈ سیفٹی سینٹر نے کئی ہندوستانی مصالحہ جات کمپنیوں کو ایتھیلین آکسائیڈ نامی زہریلے کیمیکل کے استعمال کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
سنگاپور، مالدیپ اور ہانگ کانگ نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 500 سے زیادہ ہندوستانی مصالحوں پر پابندی لگا دی ہے۔
نہ صرف بھارتی مصالحہ جات بلکہ پھل، خشک میوہ جات اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کو بھی عالمی سطح پر غیر معیاری قرار دیا گیا،
گزشتہ سال زہریلے اور کیمیکلز کی آمیزش کی وجہ سے 30 فیصد سے زائد مصالحے امریکا نے بھارت واپس بھیجے تھے۔
بھارتی میڈیا لالچ کی وجہ سے بھارتی عوام کی زندگیاں برباد کر رہا ہے۔