بھارت میں مسلمانوں کو تمام بنیادی سہولیات سےمحروم کیا جانےلگا

ہندوستان میں مسلمانوں کی پارلیمنٹ سمیت ہر شعبے میں محدود نمائندگی ہے۔
ہندوستان ایک ایسی ریاست بن چکا ہے جہاں مسلمانوں کو جان بوجھ کر پسماندگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔
پچھلی دہائی سے مودی حکومت ہندوستان کی سب سے بڑی اقلیتی آبادی مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی 20 کروڑ ہے لیکن سیاست سمیت ہر شعبے میں ان کی نمائندگی بہت کم ہے۔
نام نہاد جمہوریت کی دعویدار مودی حکومت نے مسلمانوں کی سیاسی طاقت کو تباہ کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔
حال ہی میں مودی نے انتخابی مہم کے دوران مذموم سیاسی مقاصد کے لیے مسلم مخالف بیان بازی کا استعمال کیا۔
مودی حکومت مسلمانوں کو تعلیم، نوکری، صحت اور دیگر تمام بنیادی سہولیات سے محروم کر رہی ہے۔