تحریک انصاف اور عمران خان ایک حقیقت ہیں، رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان ایک حقیقت ہیں۔
اس کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس گرینڈ مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔
مذاکرات غیر مشروط ہوں گے تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر بھی معاہدہ ہو سکتا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو ماننا ہوگا کہ جس طرح یہ ایک حقیقت ہیں اسی طرح نوز شریف اور آصف زرداری بھی ایک حقیقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت سیاسی ہے تو اس میں صرف سیاسی جماعتوں کو ہی شامل کیا جائے۔