غزہ میں جارحیت کے باعث ترکی نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات توڑ دیے، جب کہ ایران نے بھی امریکی اور برطانوی شخصیات پر اسرائیل کی مدد کرنے پر پابندیاں عائد کر دیں
ترکی نے عوام کے بدترین انسانی المیے کے باعث اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر لیے۔
وزارت تجارت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اسرائیل سے درآمد یا برآمد نہیں کرے گا اور غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ کوئی تجارت نہیں ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی اس وقت تک اپنے نئے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرے گا جب تک اسرائیلی حکومت غزہ تک انسانی امداد کو بلا رکاوٹ رسائی کی اجازت نہیں دیتی۔