تعلیمی انقلاب

تعلیم و تعلم و تربیت ہی دراصل تعمیر و ترقی کی اصل کنجیاں ہیں جو قومیں یا جن قوموں کے رہنما اس راز کو پا گئے ہیں انہوں نے اپنے تمام وسائل کا رخ تعلیم و تعلم و تربیت کی طرف موڑ دیا ہے وہی قومیں اور ممالک آج دنیا بھر کی رہنمائی کر رہی ہیں انہیں ملکوں اور قوموں میں علم و ہنر کے چشمہ ہائے اس انداز میں بہہ رہے ہیں کہ ترقی پذیر قومیں اور ممالک ان کی پیروی پر مجبور ہیںقوموں تعمیر و ترقی میں تعلیم و تعلم و تربیت ایک ایسا ہمہ جہت پہلو ہے جو ذرے کو آفتاب , زیرو کو ہیرو اور گڈ کو گریٹ میں تبدیل کر سکتا ہے جہاں یہ اہم ترین پہلو اس بات کا متقاضی ہے کہ قوموں کی ترقی کے لیے اس پر بھرپور توجہ دی جائے وہیں میدان زندگی میں ہر روز وقوع پذیر ہونے والی سائنسی و روئیوں و ایجادات کی تبدیلیوں کے ساتھ قدم بہ قدم ہو کرچلنے کے لیے ہر لمحے مقامی معاشرتی ضروریات کے مطابو نئے نئے اقدامات اٹھانے کی بھی سخت ضرورت ہوتی ہے ساؤتھ پنجاب میں علم دوست انسان دوست اور تعلیم دوست ایک ایسی انقلابی شخصیت ڈاکٹر بیرسٹر احتشام انور مہار کی ہے جنہوں نے جنوبی پنجاب میں ان تھک محنت اپنی انقلابی فکر اور انقلابی اقدامات سے تعلیمی انقلاب برپا کر دیا انہوں نے جتنے بھی اقدامات اٹھائے جن میں خواجہ سرا حضرات کی تعلیم و تربیت کے سکولوں کا قیام جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد انقلابی قدم تھا جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی اس انسان دوست تعلیمی پالیسی کی وجہ سے سوفٹ امیج بہتر ہوااسی طرح محنت کش طلباء کے لیے صبح نو سکولوں کا قیام ان سکولوں میں وہ طلبہ جو مختلف محنت کے کام کرتے ہیں تعلیم و تربیت حاصل کر رہے ہیں جو پاکستان کے ساؤتھ پنجاب کے خطے کی ضروریات کے عین مطابق ہے کیونکہ بہت سے ایسے طلباء ہیں جو غربت کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے صبح نو سکولوں سے ان طلبہ کی تعلیمی تربیت کی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے بچوں کی ذہنی نشو و نما و تخلیقی صلاحیتوں کی پرورش کے لیے روشنی میگزین کا اجراء روشنی میگزین پاکستان میں اپنی نوعیت کا وہ واحد رسالہ ہء جس میں طلبہ کی تخلیقی تحریروں کو شامل کیا جاتا ہے اور اس کے کریڈٹ پر اشاعت کے حوالے سے پاکستان کا سب سے بڑا رسالہ ہونا بھی ہے انسانی زندگی کو موسمی اثرات سے بچانے کے لیے سینکڑوں سکولوں میں میاوا کی جنگل اور کچن گارڈننگ جیسے انقلابی پروگرامیقینا شجرکاری کی سنجیدہ کاوشیں ہیں کھیلوں کے ذریعے طلبہ کی شخصیت کی تعمیر کے لیے مسلسل تین سال تک ساؤتھ پنجاب اولمپکس کی روایت کا قیام پنجاب میں ہاکی کے فروغ کے لیے باقاعدہ سکولوں کے لیول پر ہاکی کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات طلباء کی شخصیت کی جمہوری خطوط پر تربیت کے لیے سٹوڈنٹس کونسلز کا قیام پھر تعلیمی ایمرجنسی کے ذریعے طلبہ کی تمام تعلیمی کمزوریوں کو ان کی خوبیوں میں تبدیل کر دینے والے ہنر مندانہ اقدامات اور ایسے ہی بے شمار دیگر تعلیم دوست انسان دوست اور طالب علم دوست اقدامات نے انسان دوست بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور مہار کی شخصیت کو تعلیم و تعلم و تربیت سے جڑے تمام افراد کے لیے ایک روشن مثال بنا دیا ہے اب ان کے کندھوں پر پورے پنجاب کی تعلیمی و تربیتی ذمہ داری آ گئی ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ بہترین کام کے لیے حکومت وقت نے بہترین شخص کا انتخاب کیا ہے مجھے قوی امید ہے کہ جس طرح بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے اپنے ساؤتھ پنجاب میں مختصر قیام کے ساتھ ساؤتھ پنجاب میں تعلیمی انقلاب برپا کیا اسی طرح اب وہ پورے پنجاب میں بہت سے ایسے منفرد تخلیقی اور اعلی پائے کے اقدامات اٹھائیں گے کہ پنجاب دنیا بھر کے تعلیمی و تربیتی نظام ہائے میں نمایاں سے نمایاں ترین ہوتا چلا جائے گا بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور مہار جیسے تخلیقی مزاج کی شخصیات ہی قوموں کی تعمیر و تشکیل و ترقی میں اپنے کردار سے رنگ بھرا کرتی ہیں ان جیسی شخصیات کی مساعی ء جمیلہ سے ملک اور قومیں آگے بڑھتی ہیں اور انسان اور انسانیت ترقی کرتے ہیں اس تناظر میں بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور مہار اپنی وہبی صلاحیتوں سے پورے پنجاب کی تعلیم و تربیت کی تقدیر کو بدلنے والے ہیں اللہ پاک ان کو نظر بد سے بچائے ان کے علم عمل سوچ و فکر میں مزید برکتیں عطا فرمائے آمین ثمہ آمین