تعلیمی شعبے میں اصلاحات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے:وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیمی شعبے کی بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
کوئٹہ میں ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تعلیم کے شعبے کو ترجیح دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے نوکریاں بیچنے کی کوشش کی تو کارروائی کی جائے گی، کرپشن کی برائی کو ختم کرنے کا عزم ہے، شہریوں کا تعاون درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن نے معاشرے کو بری طرح تباہ کر دیا ہے، اب اساتذہ کے لیے گھر بیٹھے تنخواہ لینا ممکن نہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء میں صلاحیت موجود ہے لیکن بلوچستان کا تعلیمی نظام ٹھیک نہیں ہے۔
مجھے یقین ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی کی قیادت میں شعبہ تعلیم میں بہتری آئے گی۔