پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے تقریباً آٹھ لاکھ طلباء نے ای بائیکس کے لیے درخواستیں دی ہیں۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سب کو ای بائیکس دی جائیں گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اکبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر غریب عوام کی مدد کے لیے بہت سی اسکیمیں شروع کی ہیں
جب لڑکیاں موٹر سائیکل لے کر سڑکوں پر نکلیں گی تو مجھے امید ہے کہ ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
خواتین کی ترقی سے ملک کی معاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔