میرے شہر منچن آباد میں انجمن شہریان کے قیام کو مسائل کے حل کی جانب ایک درست قدم کے طور پر لیا جا رہا ہے۔اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس انجمن میں کسی سیاسی وابستگی کا خیال کئے بغیر تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔اس سے اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ اس انجمن کے ذریعے واقعی اس شہر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک سنجیدہ کوشش کا آغاز کیا جا رہا ہے۔انجمن کے سربراہ کے طور پر اس شہر کی ایک دبنگ اور ہر دل عزیز شخصیت مایہ ناز ماہر قانون سابق صدر بار ایسوسی ایشن منچن آباد جناب میاں خالد محمود چکوکا وٹو کو منتخب کیا ہے۔انکا اس عہدے کیلئے انتخاب اس لحاظ سے بہت اہم اور مبنی برحقیقت ہے کیونکہ میاں صاحب ماضی میں اس شہر کی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے ہیں اور عوام کی نبض پہ انکا ہاتھ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ عوام اور اس شہر کے مسائل سے بھی بخوبی واقف ہیں۔انہوں نے کمال مہربانی کرتے ہوئے مجھے فون کیا لیکن بدقسمتی سے میری ان سے بات نہ ہو سکی۔بعد ازاں برادر خورد نامور صحافی اور منچن آباد پریس کلب رجسٹرڈ منچن آباد کے سابق صدر احسن عمران سیٹھی واہگہ کے ذریعے اس بات سے آگاہی ہوئی کہ جناب میاں خالد محمود وٹو صاحب ایڈووکیٹ اسی انجمن شہریان کے سلسلہ میں راقم سے بھی کچھ مشورہ کرنا چاہتے تھے۔مجھے اس بات کا قلق تھا کہ میں انکی فون کال سننے سے محروم رہا۔اگلی شام کو احسن عمران سیٹھی واہگہ کی کال موصول ہوئی اور الف لام میم میرج ہال میں اسی سلسلے میں ہونے والی ایک تقریب میں مجھے بھی شمولیت کیلئے حکم دیا گیا۔
وقت مقررہ پر الف لام میم میرج ہال پہنچا تو تقریب میں ابھی کچھ دیر تھی۔کچھ دیر بعد شرکاء تقریب آنے شروع ہوۓ تو پتہ چلا کہ آج کی تقریب در اصل چھوٹے ویر احسن عمران سیٹھی واہگہ کی تقریب سالگرہ تھی جس میں انجمن شہریان کے معاملات کو بھی ڈسکس کئے جانے کا پروگرام تھا۔تقریب میں شامل چہرے یقینا“ وہ چہرے تھے جو کسی بھی سوسائٹی کا مان اور فخر ہوا کرتے ہیں۔ ان جیسے لوگوں کے دم قدم سے ہی اس معاشرے میں بہار اور سوسائیٹی میں نکھار آتا ہے۔مین اسٹیج پر جناب میاں خالد محمود وٹو ایڈووکیٹ کے ساتھ ساتھ جناب ذوالفقار علی چوہدری۔جناب محمد ارشد جوئیہ سابق چیئرمین بلدیہ منچن آباد۔جناب میاں محمد امین خان بھٹی سابق وائس چیرمین بلدیہ منچن آباد۔ میاں آفتاب شیر پراچہ ایڈووکیٹ اور کچھ دوسرے دوست موجود تھے۔مجھے بھی انہی نامور شخصیات کیساتھ بیٹھنے اور انکے ساتھ بات چیت کرنے کا فخر حاصل ہوا۔
تقریب میں وکلاء اور ماہرین قانون کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔ شرکت کرنے والوں میں موجودہ صدر بار ایسوسی ایشن منچن آباد جناب خالد شاہد بٹر ایڈووکیٹ۔جناب محمد مختار امین ایڈووکیٹ سابق صدر بار۔جناب خان خلیل الرحمن بلوچ ایڈووکیٹ ۔چوہدری نوید تاج ایڈووکیٹ۔جناب شہزاد سعید ایڈووکیٹ شیخ جواد حسن ایڈووکیٹ اور سوشل میڈیا کی جان اور ہر دلعزیز نوجوان راہنماء جناب رانا خاقان اصغر ایڈووکیٹ بھی مہمانوں کی نشستوں پر موجود تھے۔صحافتی حلقوں میں سے شہزاد علی بھٹی صدر جناح پریس کلب۔شیخ غلام مصطفی ثمر اور حاجی غلام رسول بھٹی بطور مہمان موجود تھے۔منچن آباد پریس کلب سے مشہور و معروف اینکر پرسن جناب لالہ غلام مصطفی ندیم۔جناب بشیر احمد جوئیہ سابق صدر پریس کلب منچن آباد۔ جناب محمد افضل زرگر ،ذیشان مقصود پراچہ آزاد پریس کلب ۔ پریس فوٹو گرافر جناب محمد اکرم پرنس اور کچھ دیگر دوست شامل تھے۔ تقریب سالگرہ میں شیخ علی حسن الحمید میڈیکل اسٹور اور سٹی کالج کے خالد مقبول صدیقی کے علاوہ شہر سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانان گرامی کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔۔احس عمران سیٹھی نے دوست احباب کے جلو میں سالگرہ کا کیک کاٹا اور شرکاء سے مبارکباد اور تحائف وصول کیئے جس کے بعد انکی طرف سے شرکاء کو ہر تکلف عشائیہ دیا گیا یوں یہ تقریب ایک یادگار تقریب بن گئی جس میں شہر کے چنیدہ افراد کسی ایک جگہ پہ موجود تھے۔