ثاقب نثار کی لیک آڈیو میرے پاس محفوظ ہے، نواز شریف

سابق وزیراعطم نواز شریف نے سینٹرل ورکنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے کہا کہ سی پیک نواز شریف کے لیے تحفہ ہے،
اگر ہم ان کی مدد نہ کرتے تو 2013 میں خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت نہ بنتی، فضل الرحمان میرے اچھے دوست ہیں۔
ان سے درخواست کی کہ پی ٹی آئی 2013 میں سب سے بڑی جماعت ہے، انہیں حکومت بنانے دیں،
فضل الرحمان نے کہا کہ آپ کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوگا، ہم نے پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے سے نہیں روکا۔
ہم نے آزاد کشمیر میں پی پی حکومت کو نہیں چھیڑا۔ ثاقب نثار کی لیک ہونے والی آڈیو میرے پاس محفوظ ہے، آڈیو میں ثاقب نثار کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو لایا جائے، نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھا جائے، کیا ثاقب نثار کو آڈیو لیک کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے؟ چیزیں ٹھیک ہیں؟ تو ملک ٹھیک ہو جائے گا، 70، 75 سال احتساب ہوتا تو آج ہم مختلف ملک ہوتے۔