جماعت اسلامی نے کسانوں پر ظلم کے خلاف آج لاہور میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر ’’حق دو کسان مارچ‘‘ کا اعلان کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ان کے احتجاجی مارچ اور دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔
محمد جاوید قصوری نے کہا کہ جب سے نئی حکومت آئی ہے ایک کے بعد ایک بحران جنم لے رہے ہیں، مہنگے داموں گندم خرید کر کسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “حق دو کسان مارچ” پرامن ہوگا جس میں صوبے بھر کے شہروں سے کسان شرکت کریں گے۔
جب تک حکومت کسانوں کی بات نہیں مانے گی وہ سڑکوں پر ہی رہیں گے۔