جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شرقی کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جے یو آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ایس ایس پی ایسٹ کی اطلاع ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر شہر میں بڑے عوامی اجتماعات کی اجازت نہیں ہے۔
قبل ازیں کراچی کے نیو ایم اے جناح روڈ پر جے یو آئی ف کے آج ہونے والے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شارجہ قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، لوگ نورانی سگنل سے دائیں جانب خالد بن ولید روڈ لے جاسکتے ہیں۔
یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو جیل چورنگی سے شہید ملت کی طرف موڑ دیا جائے گا، جمشید روڈ سے جیل چورنگی سے آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔