حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے انٹری پرمٹ لازمی ہوگا۔
سعودی وزارت حج کے مطابق حج کے عمل کو مزید بہتر بنانے اور عمرہ یا حج پرمٹ اور مکہ سے جاری کردہ اقامہ رکھنے والے عازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نئے قوانین پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
سعودی وزارت حج کے مطابق عمرہ زائرین کو 3 ماہ کے اندر ملک چھوڑنا ہوگا، ہر سال دنیا بھر سے لوگ اور مقامی لوگ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ جاتے ہیں۔
![](https://i0.wp.com/baithak.news/wp-content/uploads/2024/05/12-4.jpg?fit=800%2C480&ssl=1)
حج سیزن : مکہ میں داخلے کے لیے انٹری پرمٹ لازمی ہے
-