حج پروازیں شروع ہونے میں صرف 3 دن رہ گئے ہیں تاہم وزارت مذہبی امور میں تاحال مستقل وزیر اور سیکرٹری کا تقرر نہیں کیا گیا۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والی 5 ہزار 633 درخواستوں کے معاملے پر محکمہ کے مستقل وزیر اور سیکرٹری کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے عازمین کی جانب سے وزیراعظم کو کوئی درخواست نہیں بھیجی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال تقریباً 160,000 عازمین حج ادا کرنے کے لیے حجاز جائیں گے جب کہ 19,500 حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا جا رہا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کو 2 سال کا حج کوٹہ واپس کردیا گیا ہے، اگر مستقبل میں حج کوٹہ واپس کردیا گیا تو پاکستان کا کوٹہ کم ہوسکتا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر خارجہ چوہدری سالک حسین کو 3 اپریل کو وزارت مذہبی امور کا اضافی چارج دیا گیا تھا
جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری سید عطاءالرحمن کو گزشتہ 30 اکتوبر کو سیکرٹری مذہبی امور کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔