حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے

حکومتی قرضے 87 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے مالی سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار 433 ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔
آئی ایم ایف کے اندازے کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران حکومتی قرضے 87 ہزار 346 ارب روپے تک بڑھ سکتے ہیں۔
ملکی قرضوں میں 2 ہزار 797 ارب روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں پاکستان کا ملکی قرضہ بڑھ کر 53 ہزار 878 ارب روپے ہو جائے گا
جب کہ غیر ملکی قرضہ بڑھ کر 33 ہزار 648 ارب روپے ہو جائے گا۔
مالی سال کے اختتام پر حکومت کے ملکی قرضوں کا تخمینہ 46 ہزار 242 ارب روپے ہے۔