حکومت نے سموگ کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کیا ہے

پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی،
وزیر صنعت، وزیر بلدیات کمیٹی میں وزیر اطلاعات، وزیر مواصلات اور وزیر ٹرانسپورٹ شامل ہوں گے۔
کمیٹی میں وزیر زراعت، وزیر سکول ایجوکیشن، وزیر توانائی اور وزیر صحت شامل ہوں گے۔
کمیٹی سموگ کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان تیار کرے گی اور کمیٹی ایکشن پر عملدرآمد کا مسلسل جائزہ لے گی
یہ پلان وسط مدتی اور طویل مدتی حکمت عملی تیار کرے گا۔ کمیٹی سموگ پر دیے گئے ڈیٹا کا جائزہ لے گی۔