حکومت نے ٹریژری بل کی نیلامی سے 640 ارب روپے اکٹھے کر لیے

حکومت نے 450 ارب روپے کے ٹریژری بلوں کی نیلامی کا ہدف عبور کر کے 640 ارب روپے اکٹھے کیے تاہم مختلف ٹینر کے ٹریژری بلز کی پیداوار میں 49 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
ایک ایسے وقت میں جب ماحول سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ سازگار نہیں ہے، 18 ٹریلین روپے کی بولیاں موصول ہوئیں
، جو سرمایہ کاروں کی خطرے سے پاک سرکاری سیکیورٹیز میں زیادہ سے زیادہ لیکویڈیٹی رکھنے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے منگل کو جاری ہونے والی اپنی ششماہی رپورٹ میں موجودہ خراب معاشی صورتحال کا ذمہ دار سیاسی غیر یقینی صورتحال اور متضاد پالیسیوں کو قرار دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران جولائی سے اپریل تک حکومت کی جانب سے بینکوں سے حاصل ہونے والا قرضہ دگنا ہو کر 61 کھرب 96 ارب روپے ہوگیا
جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 29 کھرب 70 ارب روپے تھا۔