وفاقی حکومت نے نان فائلرز کے موبائل فون نمبر بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے نان ٹیکس فائلرز کے نام بلاک کر دیے جائیں گے،
ایف بی آر نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جب کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں سم بلاک کرنے کی ہدایات پر 15 مئی تک عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایکٹو ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہ ہونے والے افراد کی فہرست جاری کردی گئی
، 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں 2023 کے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے متاثر ہوں گے، فائلرز کی نان بلاک شدہ موبائل سمز آسانی سے بحال نہیں ہو سکیں گی،
سم کی بحالی متعلقہ کمشنر ایف بی آر کی اجازت سے مشروط ہو گی۔