خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو بھی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برینٹ فیوچر 59 سینٹ یا 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 84.47 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 65 سینٹ یا 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 79.91 ڈالر فی بیرل پر رہا۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات تاحال بے نتیجہ ہیں جس کے باعث تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کا خدشہ ہے۔