ملتان: خواتین قوم کا سرمایہ ہیں ان کا روشن مستقبل قوم کی خوشحالی وترقی کا ضامن ہے ووٹ دے کر اپنی نمائندگی کو یقینی بنائیں۔
تاکہ خواتیں کی رائے بھی اسمبلی میں موجود ھو ان خیالات کااظہار پی پی پی کی ورکرثناء خان نے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں کیا
انہوں نے کہا خواتین ملک کی آبادی کا 52 فیصد حصہ ہیں ان کو بہترین ہنر سے لیس کر کے ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ہی ملک کی ترقی کا ضامن ہے
، خواتین بہت محنت کش ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں لیکن نہ ان کو ان کی صحیح اجرت دی جاتی ہے اور اتنی محنت کے باوجود نہ ہی ان کا معیار زندگی بلند ہے،
انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر محنت کشوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرؤں گی ، خواتین پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں نکلیں
اور اپنے نمائندہ خاتون کو چنیں تاکہ اس علاقے میں تبدیلی لائی جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں کیا۔
انہوں مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کو فورا خواتین ریلف پیکچ دینے چائیں