قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو میرے دادا کی سفارش پر نوکری ملی، یہ انتہائی شرمناک ہے۔
منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ دریں اثناء اپوزیشن لیڈر نے خواجہ آصف کی گزشتہ روز کی گئی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل خواجہ آصف نے ذاتی باتیں کیں۔
خواجہ آصف نے میرے دادا کا نام لیا اور غیر پارلیمانی الفاظ بولے، عمر ایوب نے کہا کہ صدر ایوب خان تاریخ کا حصہ ہیں، اسکندر مرزا نے مارشل لاء لگایا تھا،
خواجہ آصف کو تاریخ کا علم نہیں۔ خواجہ آصف کو جنرل ضیاء کے ہاتھوں شکست ہوئی،
خواجہ آصف کے والد جنرل ضیاء کی مجلس شوریٰ کے رکن تھے۔ خواجہ آصف فارم 47 سے جیتے، وہ ریحانہ ڈار سے ہار گئے۔