خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے 3900 روپے فی من کے حساب سے 3 لاکھ ٹن گندم براہ راست خریدنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک ظہیرشاہ نے کہا کہ اگر پوسکو کے ذریعے گندم خریدی گئی تو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
خیبرپختونخوا حکومت پاسکو سے گندم نہیں خریدے گی۔
ظہیر شاہ طورو نے کہا کہ وہ درآمدی گندم بالکل نہیں خریدیں گے، پاسکو 5600 روپے فی من کے حساب سے دے گا،
جب کہ اب جو گندم خرید رہے ہیں وہ 3900 روپے فی من ہے، اس فیصلے سے 12 ارب روپے کی بچت ہوگی۔