دبئی لیکس، نیب کا متحدہ عرب امارات سے تفصیلات لینے کا فیصلہ

دبئی لیکس کے معاملے پر نیب حرکت میں آگیا، یو اے ای سے تفصیلات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب صرف ان ملزمان کی تفصیلات لکھے گا جن کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں، فرحت شاہزئی اور ان کے شوہر کی دبئی میں جائیداد کی تفصیلات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نیب لاہور فرحت شہزادی کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔
نیب کی ٹیم باہمی قانونی معاونت کے قانون کی روشنی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کو خط لکھے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی لیک میں جن دیگر افراد کے نام سامنے آئے ہیں ان کے خطوط پر حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔