دھوپ اور طوفان میں بھی خدمت کے لیے باہر جانا پڑتا ہے۔مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کہتی ہیں خدمت کرو تاکہ تمہاری ویڈیوز بھی بنیں، میری ویڈیوز پر تنقید کرنے والے کمروں سے باہر آکر خدمت کرتے ہیں۔
لاہور میں فیلڈ اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ایک خواب تھا،
. فیلڈ اسپتال کے منصوبے کو کامیاب بنانے والوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
، فیلڈ ہسپتال میں کلینک کی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں خواتین ہیلتھ ورکر کی سہولت میسر ہو گی،
فیلڈ ہسپتال میں او پی ڈی، ویکسی نیشن، فرسٹ ایڈ، سرجری کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔
فیلڈ ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورت میں ایکسرے مشین، ریڈیالوجی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
فیلڈ ہسپتال میں الٹراساؤنڈ، ای سی جی، فارمیسی، زچہ و بچہ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔