رانا ثناء اللہ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے باضابطہ طور پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج سنبھال لیا۔
وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا
جس میں انہیں وزارت کے امور اور ملک میں ساؤتھ ایشین گیمز کے انتظامات اور تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے ساؤتھ ایشین گیمز کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں بین الاقوامی معیار کو ہدف بنایا گیا ہے، ساؤتھ ایشین گیمز جدید ماڈل پر منعقد ہوں گے۔