اس سال حج کے موقع پر 20 لاکھ سے زائد عازمین کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سعودی محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے۔
سعودی حکومت نے موسم کی پیش گوئی کی بنیاد پر خصوصی اقدامات پر توجہ مرکوز کی ہے۔
سعودی نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر کی سربراہ ایمن غلام کا کہنا ہے کہ حج جون میں آرہا ہے جب یہ بہت گرم ہے اور ہوا میں نمی زیادہ ہے۔
ایمن غلام نے سرکاری طور پر چلنے والے العربیہ ٹی وی چینل کو بتایا کہ اس سال حج کے دوران گرمی کے ممکنہ اثرات پر ایک حالیہ ورکشاپ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران حج کیمپوں کے اندر کھانے پینے سے متعلق انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا،
ایمن غلام نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو موسم کی صورتحال کے بارے میں مکمل معلومات ہونی چاہئیں تاکہ تمام ضروری اقدامات بروقت کیے جا سکیں۔