رواں مالی سال کے 9 ماہ میں بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے مارچ میں صنعتی پیداوار میں 2.04 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ فروری 2024 تک کی کارکردگی میں منفی 9.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ تک بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.10 فیصد کی کمی ہوئی، مارچ میں ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، لکڑی، کیمیکل، کھاد، ربڑ کی مصنوعات، مشینری اور فٹ بال کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں خوراک، ادویات، فرنیچر کی پیداوار میں کمی، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گاڑیوں کی پیداوار میں 37.41 فیصد، برقی آلات کی پیداوار میں 7.47 فیصد اور کمپیوٹر الیکٹرانکس کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ تک تمباکو کی پیداوار میں 33.59 فیصد کمی، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل کی پیداوار میں 8.27 فیصد، مشروبات کی پیداوار میں 3.43 فیصد کمی واقع ہوئی۔ کس لوہے اور سٹیل کی پیداوار میں 2.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی؟