سعودی عرب، قطر، ترکی، عراق، متحدہ عرب امارات اور روس نے تباہ ہونے والے ایرانی صدارتی ہیلی کاپٹر کی تلاش میں ایران کو تعاون کی پیشکش کی ہے
جب کہ یورپی کمیشن نے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سیٹلائٹ میپنگ بھی شروع کردی ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق روس نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش اور واقعے کی وجوہات کی تحقیقات میں ہر طرح کی مدد کی پیشکش کی ہے۔
دوسری جانب یورپی کمیشن نے صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے سیٹلائٹ میپنگ سروس کو بھی فعال کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن نے یہ قدم ایران کی جانب سے سیٹلائٹ میپنگ سروس کو فعال کرنے کی درخواست پر اٹھایا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایران کے نائب صدر برائے ایگزیکٹو امور محسن منصوری نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے وفد میں شامل دو افراد نے ریسکیو ٹیم سے رابطہ کیا ہے۔
ایران کے نائب صدر برائے انتظامی امور محسن منصوری نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی جگہ کا بھی تعین کر لیا گیا ہے۔