روس کا کہنا ہے کہ وہ رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات میں ایران کی مدد کے لیے تیار ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے کہا کہ ماسکو ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات میں ایران کی مدد کے لیے تیار ہے۔
اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے رئیسی کی موت پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں “روس کا سچا دوست” قرار دیا۔
یاد رہے کہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر اتوار کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے جس کی تصدیق پیر کو کی گئی تھی۔