ریل کے کرایوں میں 50 فیصد سے زیادہ کمی

ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باعث ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں 1 کلومیٹر سے 200 کلومیٹر تک 54 فیصد تک کمی کردی،
محکمہ ریلوے نے اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سے راولپنڈی روٹ کے درمیان چلنے والی اکانومی کلاس ٹرین ریل کار کا کم از کم کرایہ 250 روپے تھا جسے کم کر کے 100 روپے کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح 1 کلومیٹر سے 130 کلومیٹر تک خیبر میل ٹرین اکانومی کلاس کا کرایہ 250 روپے تھا جسے کم کر کے 100 روپے کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ مختصر فاصلے پر چلنے والی ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے لیا گیا ہے۔ نئی لیز کا اطلاق آج (21 مئی) سے ہوا۔