سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب جمعہ کو گورنر ہاؤس پنجاب میں ہوئی جس میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سردار سلیم حیدر سے حلف لیا۔
سردار سلیم حیدر نے پنجاب کے 39ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
سردار سلیم حیدر کا تعلق ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ سے ہے اور وہ 2008 میں رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے۔