وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کی روانگی 9 مئی بروز جمعرات سے شروع ہوگی۔
وزارت مذہبی امور کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ نجی ایئر لائنز کی دو پروازیں جمعرات کی شب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھریں گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز جمعرات کی رات ڈھائی بجے کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی جس میں 180 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔
نجی ایئر لائن کی دوسری حج پرواز 150 عازمین کو کراچی سے مدینہ منورہ لے کر جائے گی۔
وزارت مذہبی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے دوسری حج پرواز جمعرات کو دوپہر 2 بجے روانہ ہوگی۔