سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری

ملک کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں میں گریڈ 1 سے 17 تک کی 1102 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر ادارے کے لیے الگ این او سی جاری کردیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں میڈیکل آفیسرز (گریڈ 17) کی 12 آسامیوں پر بھرتی کے لیے این او سی جاری کردیا گیا
، یہ بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے کی جائیں گی جب کہ گریڈ 16 کے لیے 206 بھرتیاں ہوں گی۔
جب کہ نیشنل لائبریری میں گریڈ 16 اور 17 کی 2، انفارمیشن سروس اکیڈمی میں گریڈ ایک سے 13 کی 5 اور دفاع ڈویژن میں گریڈ 4 سے 15 کی 206 بھرتیاں کی جائیں گی۔