سرکاری ملازمین اور سرکاری رہائش گاہوں کے رہائشیوں کے لیے بری خبر ہے، وفاقی کابینہ نے انٹیلی جنس بیورو کے سروے کی منظوری دے دی ہے۔
انسپکشن ٹیم سرکاری گھروں میں غیر قانونی تعمیرات اور رہائش کی چھان بین کر کے رپورٹ تیار کرے گی۔
آئی بی نے ڈائریکٹر مطیع الرحمان باجوہ کو فوکل پرسن مقرر کر دیا، انٹیلی جنس بیورو نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط ارسال کر دیا۔
انسپکشن ٹیم سرکاری گھروں میں غیر قانونی تعمیرات کو چیک کرے گی اور کرائے پر دیے گئے سرکاری مکانات کو چیک کرے گی۔