سستی روٹی مشن، انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے

روٹی کو سستی بنانے کے پنجاب حکومت کے مشن کے معاملے پر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ اور بیکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
بیکر ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی نے کہا ہے کہ آٹے اور گندم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی کر رہے ہیں۔
نان بائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد اگر کوئی نان بائی ایسوسی ایشن فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرتی تو ضلعی انتظامیہ کارروائی کر سکتی ہے۔
گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک ضرور پہنچیں گے، واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکومتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 40 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔