لبرٹی پاور پلانٹ میرپور میتھیلو میں سستی گیس بنانے کے لیے بائیو گیس پلانٹ لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
لبرٹی پاور پلانٹ کی طرف سے 200 کیوبک میٹر کا بائیو گیس پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔
یہ بائیو گیس پہلے پلانٹ کے ملازمین اور میس کو فراہم کی جائے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بائیو گیس علاقے کے دیہات میں پہنچائی جائے گی،
یہ بائیو گیس پلانٹ چھ ماہ میں تیار ہو جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بائیو گیس پلانٹ کا مقصد علاقے کو سستی اور ماحول دوست گیس فراہم کرنا ہے اور لوگوں کو بائیو گیس کے ذریعے مہنگے ایل پی جی سلنڈروں سے نجات دلانا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق بائیو گیس پلانٹ سے قدرتی کھاد بھی تیار کی جاتی ہے یہ پلانٹ انتہائی سستی گیس فراہم کرے گا۔