وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی تجارتی وفد کے متوقع دورہ پاکستان پر 16 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیر پٹرولیم کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مرکزی وزیر تجارت، نجکاری اور صنعت و پیداوار بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر، سیکرٹری سپیشل انویسٹمنٹ کونسل بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی میں وزارت خارجہ کے چیف پروٹوکول، پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، پیٹرولیم، داخلہ، آئی ٹی، تجارت، سرمایہ کاری بورڈ اور سعودی عرب کے سیکریٹریز بھی شامل ہیں۔
وفد کے لیے کمیٹی کو سیکیورٹی انتظامات کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا، وزارت تجارت کمیٹی کو سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔