سعودی حکومت نے عازمین حج کے لیے ڈرون اور فلائنگ ٹیکسیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے

ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کے وزیر انجینئر صالح الجاسر نے کہا ہے کہ حج سیزن میں حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بڑھانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا۔
انجینئر الجاسر نے مزید کہا کہ حج سیزن میں ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس کا شعبہ بہت اہم ہے۔ پوری دنیا کی نظریں سعودی عرب پر لگی ہوئی ہیں،
اس لیے حج و عمرہ کے سیزن میں عازمین کی خدمت اور سہولت کے لیے یہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ خدمات اس وقت تک جاری رہیں جب تک کہ آخری عازمین حج سعودی عرب سے روانہ نہیں ہو جاتا۔
سعودی عرب میں پہلے عازمین حج کی آمد کے ساتھ ہی حج سیزن شروع ہو جاتا ہے اور وزارت کے اہلکار تیار ہو جاتے ہیں۔