سعودی عرب مشکل کی گھڑی میں برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے

خطے میں ایران کے دیرینہ حریف سعودی عرب نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے کے بعد انہیں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب ان مشکل حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑا ہے
اور ایرانی ایجنسیوں کو درکار ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں ایرانی صدارتی ہیلی کاپٹر کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جو آج شام کو مشرقی صوبے آذربائیجان میں دھند سے ڈھکے پہاڑی علاقوں میں خراب موسم میں گر کر تباہ ہو گیا۔