سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔
نادرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شناختی دستاویزات کے تمام طریقہ کار انتہائی باریک بینی سے فراہم کیے گئے ہیں۔
یہ سہولت ریاض میں جمعہ اور ہفتہ 24 اور 25 مئی کو دستیاب ہوگی۔ تر
جمان نادرا کا کہنا ہے کہ کیمپ میں سعودی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک سہولیات فراہم کی جائیں گی۔