امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پولیو کے خاتمے کے لیے 500 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔
ایک انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے میں نے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا،
انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے مضبوط شراکت داری پر اتفاق کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان ریلیف سینٹر اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر فریقین کے درمیان تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔