سعودی محکمہ موسمیات نے اس سال حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری کیا ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات کے سربراہ ایمن غلام نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ اس بار حج کا سیزن جون میں آرہا ہے جب یہ بہت گرم ہوگا۔
فضا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ اس سال 24 سے 29 جون تک سال کا گرم ترین وقت ہوگا۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو موسمی حالات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہونی چاہئیں
تاکہ زائرین کے کیمپوں کے انتظامی امور میں بروقت تمام ضروری اقدامات کئے جا سکیں ۔