سلیم حیدر کی بطور گورنر نامزدگی پر پنجاب کے سینئر پارٹی رہنما ناراض

لاہور: پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما سردار سلیم حیدر کو پنجاب کا گورنر نامزد کیے جانے سے پارٹی میں مایوسی پائی جاتی ہے۔
جب کہ پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر رہنماؤں کی جگہ سلیم حیدر کو گورنر نامزد کرنا دھڑے بندی کی کامیابی ہے۔ ،
پی پی قیادت نے مشاورت کے بغیر گورنر پنجاب نامزد کر دیا، جب کہ سلیم حیدر کو پی ڈی ایم دور میں وزیر مملکت کا اعزاز دیا گیا،
نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر صدر پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن ہیں جب کہ سلیم حیدر کی بطور پارٹی ڈویژنل صدر کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔