سم کی بندش سے بچنے کے لیے فوری ریٹرن جمع کروائیں، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک بار پھر نان فائلرز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سم بند ہونے سے بچنے کے لیے فوری طور پر ریٹرن فائل کریں۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان افراد کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے تحت تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے
جنہوں نے سال 2023 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔
پہلے مرحلے میں فائل نہ بھرنے والوں کی سمیں بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ایف بی آر نے سم کی بندش سے بچنے کے لیے نان فائلرز کو فوری طور پر ریٹرن جمع کرانے کی تنبیہ کی ہے۔